اعصام الحق ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملنے پر پہلا کام کیا کریں گے؟جانئے

02-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹینس پلیئر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملنے کے بعد پاکستان میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے بطور کھلاڑی ملک  کا نام روشن کیا اور مستقبل میں پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لے کر جاؤں گا، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کی، اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ10  فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو پاکستان ٹینس کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دوں گا۔ میرا مقصد عہدے کے ذریعے شہرت حاصل کرنا نہیں  ہے بلکہ ملک کی خدمت کرنا ہے، صدارت ملنے کے بعد10  سال کا پلان تیار کروں گا۔