اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کے امتحانات،3 ڈاکٹر زگریڈ 18 پر ریگولر

02-04-2024

لاہور: (محمد بلال)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کے امتحانات کے بعد 3 ڈاکٹرزکو اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری گریڈ 18 پر ریگولر تعینات کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد علی اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری منتخب ہو گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر محمد حسن کو اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری تعینات کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمودایاز نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد علی کو مبارکباد پیش کی ہے۔