شیر اور عقاب کی جیت کیلئے کارکنوں کو اہم ٹاسک تفویض
02-04-2024
(لاہور نیوز) مریم نواز اور عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔
شیر اور عقاب کی جیت یقینی بنانے کیلئے سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے مشاورت کے بعد کارکنوں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ سابق ایم این اے علی پرویز ملک،سابق ایم پی ایز چودھری شہباز ،شعیب صدیقی اور خواجہ عمران نذیر نے آئی پی پی کے دفتر میں بڑی بیٹھک کی اور الیکشن ڈے کے معاملات طے کیے۔ اجلاس میں سابق ارکانِ اسمبلی نے پولنگ سٹیشنوں کی ذمہ داریاں باہم تقسیم کیں، علی پرویز ملک این اے 119 اور چودھری شہباز پی پی 149میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرینگے۔ آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے عبدالعلیم خان کی طرف سے این اے 117میں پولنگ ڈے کے لیے انتظامات پر بریفنگ میں بتایا کہ دونوں حلقوں کے لیے ورک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔