لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کا کارکن پر تشدد، ویڈیو وائرل

02-04-2024

(لاہور نیوز) لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی جانب سے کارکن پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور کے حلقہ این اے 121 سے ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے علاقے کے مسائل بیان کرنے پر کارکن پر چڑھائی کردی، دیگر کارکنوں کے سامنے اسے دھکے دئیے اور تھپڑ دے مارے۔   — Saif Ali Qureshi (@SaifAQureshi) February 3, 2024 ویڈیو میں روحیل اصغر کی جانب سے شہری پر تشدد اور اسے دھکے دینے سمیت شہری کو وہاں سے نکالے جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔