محسن نقوی نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
02-04-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینٹل ہسپتال میں ایوننگ اور نائٹ شفٹ شروع کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ — Specialized Healthcare & Medical Education Deptt. (@SHCMEHealth) February 4, 2024 انہوں نے اپ گریڈڈ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کی مختلف وارڈز کادورہ کیا اور آپریٹو ڈینٹسٹری ڈیپارٹمنٹ اور پیڈو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل افراد کے لئے مخصوص ڈینٹل سیکشن اور نئے یونٹس کا مشاہدہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ڈینٹل ہسپتال کے لئے 60نئے اور جدید یونٹس خریدے گئے ہیں۔