عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
02-04-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، اداکارہ کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
سال 2022 میں عریشہ رضی نے عبدللہ فاروقی سے نکاح کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی، اب دو سال بعد عریشہ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد برائیڈل شاور کا انعقاد کیا گیا جس میں عریشہ رضی نے سفید رنگ کی فرشی میکسی زیب تن کی۔ برائیڈل شاور کے بعد یکم فروری کو عریشہ کی دعائے خیر منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ہلکا براؤن جوڑا زیب تن کیا جبکہ اس تقریب میں ہر جانب سفید اور گلابی پھولوں کے ساتھ لائٹوں سے مقام کو سجایا گیا۔ دعائے خیر کے بعد اب عریشہ رضی کے مایوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے زرد فرنٹ اوپن پشواس زیب تن کی، دوپٹے کو سر پر سیٹ کیا جبکہ ماتھے پر ٹیکا اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔ اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفوں اوران کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔