پی ایس ایل9:آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا 6 فروری سے آغاز

02-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔

پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔   — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2024 شائقین 6 فروری کو شام 5 بجے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (pcb.tcs.com.pk) پر اپنا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔ افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔   — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2024  سپر لیگ کے فائنل کی  ٹکٹ بھی کم سے کم ایک ہزار روپے کی ہوگی، فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار 500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔ پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی، پی ایس ایل کے تمام میچوں کے دوران سٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ای ٹکٹس، جیسے ڈیجیٹل کاپیاں یا خود پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر انٹری نہیں ہوگی۔ شائقین 12 فروری 2024 سے مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔