پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کافیصلہ
02-04-2024
(لاہو رنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آئی ایل ٹی 20 اور بی پی ایل کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئیں، درخواستیں ملنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا، پی سی بی نے این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی ایشو ہوئے ان میں مزید توسیع نہیں دی گئی، زیادہ کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کھلاڑی نے پی سی بی سے درخواست میں کہا کہ جن کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے شروع ہو رہا ہے، بیرون ملک لیگز میں تب تک آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔ کھلاڑی نے مزید کہا کہ کچھ پلیئرز کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا، ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے جو کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔