پنجاب: نمونیا سے اموات نہ رک سکیں ، مزید 5 بچے چل بسے
02-04-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے جہاں اس بیماری سے مزید 5 بچے چل بسے ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس بیماری کے 19 ہزار 594 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ 11 روز کے دوران 100 سے زائد بچے دم توڑ گئے ہیں، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔ نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔ نمونیا ہلکا یا سنگین ہوسکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔