نوجوان نے خاتون دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

02-04-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سمن آباد میں نوجوان نے خاتون دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دوسرا گول چکر کے قریب پیش آیا، 35 سالہ اسد نے فائرنگ کر کے 33 سالہ عالیہ کو قتل کردیا، ملزم نے بعد میں اپنے سر میں بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کرلیے، کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔