آئی ایل ٹی 20 لیگ میں اعظم خان کی دھواں دار بیٹنگ، ٹیم کو جتوا دیا

02-04-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹراعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین ففٹی بنا ڈالی۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ہفتے کو ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے  گلف جائنٹس کیخلاف اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔                     161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اعظم خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوادی۔ شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔