اشنا شاہ کا 'سٹریٹ سٹائل' فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز

02-03-2024

(لاہور نیوز) خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کا "سٹریٹ سٹائل" فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں ان کی مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔اشنا شاہ نے سفید کارگو پینٹس کے ساتھ میچنگ  ٹاپ اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہیئر سٹائل بھی بے انتہا دلکش بنایا ہے۔ اشنا نے اپنی زلفوں کو ہاف پونی ٹیل میں باندھ رکھا ہے جبکہ اپنی لک کو مزید دلکش بنانے کیلئے سلور ہائی ہیلز پہن رکھی ہے۔اسی شوٹ میں اشنا نے ایک اور لک بھی اختیار کی جس میں وہ سیاہ کارگو پینٹ اور چک ٹینک ٹاپ کے ساتھ سفید لانگ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کوٹ سے میچنگ ہائی ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔ اکثر و بیشتر مشرقی طرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اشنا شاہ یہ منفرد سٹائل اپنا کر اپنی فیشن گیم کو ایک درجہ اوپر لے گئی ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بعض سوشل میڈیا صارفین اشنا کے فیشن سینس کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو متعدد   صارفین اس لک کو "نازیبا" قرار دے رہے ہیں۔