شعیب ملک سے خلع کے بعد ثانیہ کی بچوں کیساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

02-03-2024

(ویب ڈیسک) بھارت کی سابق ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کی خلع کے بعد بچوں کے ساتھ پہلی تصویرمنظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کےمطابق سابق ٹینس سٹارثانیہ مرزا نےسوشل میڈیا کےپلیٹ فارم انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ تصویر شئیرکی ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ اپنی بھانجی کو بھی گلے سے لگائے پیارکر رہی ہیں  اور تصویر کے کیپشن میں لائف لائن‘ لکھا ہے۔ طلاق کے بعد انکی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، ان کی پوسٹ پرمشہور شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں، تاہم 2024 میں انہوں نے شعیب ملک سے خلح لے لی۔