میاں صاحب کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں: بلاول بھٹو
02-03-2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں۔
انتخابی مہم کے دوران چھاچھرو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شیر والے سوچتے ہیں ان کی حکومت بنے گی تو میرے اور آپکے پتھر کو بیچیں گے، اگر وہ آپکے اور میرے پتھر پر ہاتھ ڈالیں گے تو ہم وہ ہاتھ کاٹیں گے، یہاں کسی کو کاروبار کرنے کا حق ہے تو میرے تھر کے عوام کو حق ہے۔ انہوں نے کہا ایک شخص خود کو ملک پر چوتھی بار وزیراعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ شخص بہت غلط بیانی کر رہا ہے، وہ کہتا ہے تھرکول کا منصوبہ اس نے شروع کرایا، یہاں کے عوام بتائیں تھرکول منصوبہ کس نے دیا؟ یہ آواز لاہور تک پہنچنی چاہئے۔ بلاول بھٹو نے کہا تھرکول منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا تو میں نہیں وہ یہاں آ کر جلسہ کر رہے ہوتے، پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معاشی فائدہ پہنچانے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا،8 فروری کے بعد اس منصوبے پر مزید کام ہو گا، تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے۔