جنوری 2024 کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 14.79 فیصد کمی ریکارڈ

02-03-2024

(ویب ڈیسک) جنوری 2024 کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوری 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 3.414 ملین ٹن رہی جبکہ پچھلے سال جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 4.006 ملین ٹن تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.967 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کی فروخت سے 17.30 فیصد تک کم ہے۔ اس کے علاوہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 46 ہزار 595 ٹن رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.82 فیصد زائد ہے۔