ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی
02-03-2024
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہو گیا ہے۔