سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان
02-03-2024
(لاہور نیوز) سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹوں میں نرخ بڑھنا معمول بن گیا۔
پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 205 روپے کلو مقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 260 روپے کلو تک ہو رہی ہے۔ لہسن 700 ، ادرک 650 ، مرچ 180 ، ٹماٹر 130 روپے کلو میں فروخت، کریلے 5 روپے مہنگے ہو کر ریٹ لسٹ میں 295 روپے کلو مقرر، اوپن مارکیٹ میں 500 روپے کلو میں بِک رہے ہیں۔ شملہ مرچ 320 ، مٹر 300 ، میتھی 170 ، بینگن 150 روپے کلو بکنے لگے۔ مہنگائی کے سائے چھٹ نہ سکے، برائلر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے۔ مرغی کا گوشت 4 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 638 روپے ہو گئی، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر رہی، فارمی انڈے 33 روپے سستے، فی درجن قیمت 337 روپے مقرر ہو گئی۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے، غریبوں کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ اناربدانہ 950 ، کھجور 600 ، سیب 440 اور امرود 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔