انتخابی سرگرمیاں تیز، ن لیگ آج گوجرانوالہ میں سیاسی میدان لگائے گی

02-03-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی۔

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف میں پارٹی قائدین کی تصویروں والے فلیکسز نصب کر دیئے گئے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کو دوپہر ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی قائدین آج جلسہ سے خطاب کریں گے۔