استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا، جلد اپنی وکالت کا آغاز کروں گا: جسٹس شاہد جمیل خان

02-03-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جج جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، جلد اپنی وکالت کا آغاز کروں گا۔

مستعفی ہونے کے بعد "دنیا نیوز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ 10 سال تک بطور جج فرائض سر انجام دئیے، اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کیے۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ استعفے میں لکھے گئے شعر پر وقت آنے پر بات کروں گا، فی الحال تمام توجہ اپنی وکالت پر ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے، انہوں نے 29 اپریل 2028 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔