مریم نفیس نے شوہر سے کتنا حق مہر لیا تھا؟اداکارہ نے حیران کن رقم بتا دی

02-02-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نےشوہر سے لئے جانیوالی حق مہر کی رقم بتا دی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 90 افراد نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے بعض رشتے داروں کو بھی نہیں بلایا تھا۔ مریم نفیس نے بتایا کہ ان کا نکاح فیصل مسجد میں ہوا تھا اور وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت بے حد روئی تھیں جس پر سب پریشان ہوگئے تھے۔   مریم نفیس کا کا کہنا تھا کہ وہ حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھیں جبکہ شوہر نے انہیں کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو لیکن پھر انہوں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نکاح نامہ پڑھا، جس میں انہیں خلع کا حق دیا گیا ہے اور وہ یہ پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس پر بعض افراد نے سمجھا کہ شاید ان کی زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے۔