پیپلزپارٹی کا منشور نوجوان نسل کیلئے نئی راہیں کھولے گا : عمر رحمان ملک

02-02-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے رہنما عمر رحمان ملک نے کہا ہے پیپلزپارٹی کا منشور نوجوان نسل کیلئے نئی راہیں کھولے گا۔

عمر رحمان ملک نے ٹاؤن شپ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ملک میں بہت پوٹینشل ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اداروں کو منافع بخش بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا میں پیپلز پارٹی دیر سے آئی ہے، اس پر کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ طلباء اور مزدور طبقہ پیپلزپارٹی  کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر پیپلزپارٹی کے منشور کے ذریعے انقلاب برپا کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم مکمل ہونے پر تربیت دیں گے، سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی ملکیت خواتین کو ملے گی۔