سندھ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد

02-02-2024

( لاہورنیوز) سندھ میں ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ہیوی بائیک ریلی کا آغاز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے ہوا جس میں متعدد رائیڈرز نے بھرپور شرکت کی،افتتاحی تقریب میں سپیشل بچوں نے بھی شرکت کی جو بہت لطف اندوز ہوئے۔ریلی کراچی سے ہوتی ہوئی بھمبھور فورٹ، ٹھٹھہ، بدین، نوکوٹ، مٹھی سے نگر پارکر اور رامپور ڈیم تک جاری رہے گی، اس وقت تھر آف روڈ بائیک ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچ چکی ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ارشد ولی محمد نے کہا کہ ریلی کا مقصد سندھ میں ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہے، اس قسم کے ایونٹس ماحول دوست ہوتے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل پر اچھا اثر پڑتا ہے،نوجوانوں کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔