خواتین ایک دوسرے کی تعریف بہت کم کرتی ہیں،اداکارہ طوبیٰ انور
02-02-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کی تعریف بہت کم کرتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق طوبیٰ انور ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہمرد تعریف کرتے ہیں یا خاتون؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟ مجھے نہیں پتا لیکن اگر مجھے کسی خاتون کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں ضرور تعریف کرتی ہوں۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور نے کہا کہ لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو۔اداکارہ کے مطابق ایک صاحب نے میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، اس لیے آپ سے جھوٹ بولا نہیں جاتا کیوں کہ لگتا ہے آپ روح تک پہنچ جائیں گی۔