کیا عماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے رہےہیں؟اہم خبر سامنے آگئی

02-02-2024

(ویب ڈیسک) سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے مشروط طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹر عماد وسیم  کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرٹیم انتظامیہ ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر 2023میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔