محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال کرلیا
02-02-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو دلچسپ جواب دے ڈالا۔
بابراعظم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات پر جوابات دیے، انھوں نے کہا کہ کوئی انسان ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہوتا، سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، کرکٹ میں کارکردگی کا تسلسل اہم ہے مگر کسی سے بھی ہمیشہ اچھی پرفارمنس کی توقع نہیں ہوسکتی، اتار چڑھاؤ کیریئر کا حصہ ہیں۔ بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر بات چیت میں محمد رضوان نے بھی انٹری دے دی، انہوں نے سوال کیا کہ شادی کب کررہے ہیں؟ جواب میں بابر نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ یہی سوال کریں گے، اکیلے میں آپ کو جواب دوں گا۔ انہوں نے ایک پرستار کو بتایا کہ محمدرضوان نے کچھ پشتو کے الفاظ سکھائے ہیں جو سب کے سامنے نہیں بتاسکتا،وکٹ کیپر بیٹر کافی بولتے ہیں۔