ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر پیسے ادا نہ کئے

02-02-2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر پیسے ادا نہ کئے۔ کنٹریکٹر فنڈز کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

شہر کی سڑکیں روزانہ کتنی گاڑیاں، موٹر سائیکلز، رکشوں کا بوجھ اٹھاتی ہیں؟ سڑکوں کی لمبائی کتنی اور کون سے علاقے رش اور ٹریفک جام والے ہیں؟ ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر کمپنی کو پیسے ادا نہ کئے۔ شہر لاہور میں ٹریفک کاؤنٹ سروے کے عوض کنسلٹنسی کے فنڈز ادا نہ کئے گئے۔ صوبائی محتسب پنجاب نے فنڈز جاری نہ کرنے پر ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔ ایل ڈی اے کو سات روز میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی محتسب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فروری 2022 میں نجی پرائیویٹ فرم کو ٹریفک کاؤنٹ سروے کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ ٹریفک کاؤنٹ سروے رپورٹ جمع کروانے کے بعد متعلقہ افسران نے فنڈز جاری نہ کئے۔ صوبائی محتسب پنجاب نے ذاتی حیثیت میں بھی ایل ڈی اے افسران کو طلب کر لیا۔