جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر سرفراز چیمہ سمیت 266 ملزمان کے خلاف سماعت ملتوی

02-02-2024

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر سرفراز چیمہ اور صنم جاوید سمیت 266 ملزمان کے خلاف سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کو طلب کر لیا۔ 130 ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ اے ٹی سی نے گلبرگ کنٹینر جلانے کے کیس پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر 6 فروری کو پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے۔