روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
02-02-2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 279 روپے48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔