8 فروری کو شیر پر مہر لگنی چاہئے: شہباز شریف
02-02-2024
(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں شیر پر مہر لگنی چاہئے۔
فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے قائد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، فیصل آباد والوں نے ہر مشکل گھڑی میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیصل آباد میں ترقی کے منصوبے لایا ہے، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا ہے، نواز شریف کو ووٹ دو گے تو نوجوانوں کیلئے جدید تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اس بار ہم اپنے منشور میں ترقیاتی منصوبے لے کر آئے ہیں، اس شہر میں جو ہمارے دور میں سڑکیں بنیں وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ن لیگ فیصل آباد کے عوام کے لئے یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بنا کر دے گی، جہاں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔