کیا نئی کرنسی کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ہے؟سٹیٹ بینک کا واضح بیان سامنے آگیا

02-02-2024

(ویب ڈیسک) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ بہتر سکیورٹی فیچرز کیساتھ نئے کرنسی نوٹ اگلے 2سال میں متعارف کروائے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا، سکیورٹی کےمقاصد کیلیے ہر15 سے20 سال بعد نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانا ایک مستقل عمل ہے۔  اپنے بیان میں سلیم اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی گئی، یہ عمل 3سال جاری رہا۔