صادق آباد: صوبائی امیدوار چودھری اسرار گوندل وفات پا گئے
02-02-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 266 کے امیدوار چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امیدوار کو دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے، ڈاکٹرز نے وفات کی تصدیق بھی کر دی۔ تحریک نوجوانان کے امیدوار چودھری اسرار گوندل کی مہم کے دوران طبیعت ناساز ہوئی تھی۔