سیف سٹی میں نئے کمیونیکیشن افسران کی بھرتی کا عمل مکمل

02-02-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کی بھرتیوں کا عمل مکمل ہو گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد امیدواروں کو منتخب کرلیا گیا،308  امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا،مرحلہ وار ٹریننگ دی جائیگی۔ ترجمان نے بتایا کہ253 امیدواروں کو اوپن میرٹ ،53 خواتین کو کوٹہ اور 2 کو اقلیتی کوٹہ پر بھرتی کیا گیا، پہلے مرحلے میں 60 منتخب امیدواروں کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،الیکٹرانک ڈیٹا اینالائسز سنٹر کی ٹریننگ دی جائے گی، اس کے علاوہ افسران کو میڈیا مینجمنٹ سنٹر،ایمرجنسی 15 کال سنٹر،ای چالان سسٹم بارے بھی تربیت دی جارہی ہے۔