عام انتخابات: میرا کی خواتین سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
02-02-2024
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے خواتین سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ میرا کا ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ "میں اپنی فیملی کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہوں اور یہاں بھی الیکشن کا سماں ہے، میری فیملی میں بھی سب 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں"۔ — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 2, 2024 میرا نے کہا کہ "میں اپنے والد صاحب کے ساتھ یہی گفتگو کررہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو لازمی ووٹ ڈالنا چاہیے کیونکہ معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے"۔ اداکارہ نے پاکستانی خواتین سے اپیل کی کہ "آپ اپنی فیملیز کے ہمراہ 8 فروری کو لازمی ووٹ ڈالیں، اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے، آپ ہی اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان اور اپنا مستقبل تبدیل کرسکتی ہیں لہٰذا میری اپیل ہے کہ آپ لازمی ووٹ ڈالیں"۔