لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دیدیا
02-02-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا، جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے29اپریل2028میں ریٹائر ہونا تھا، جسٹس شاہد جمیل لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی میں 11ویں نمبر پر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا،جسٹس شاہد جمیل خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔