پی ٹی آئی نے 5 فروری کو ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن موخر کردیے

02-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی الیکشن موخر کردیے۔

تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے روف حسن کوچیف الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔