آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹکٹوں کی بیلٹنگ شروع ہوگئی
02-02-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹکٹوں کی بیلٹنگ کا آغاز ہو گیا، پاک بھارت میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 175 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
9جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کی پریمیم ٹکٹ 400 ڈالر کی ہوگی، سٹینڈرڈ پلس ٹکٹ کی قیمت 350 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ایک فین زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کے لئے اپلائی کرسکتا ہے، شائقین کو ٹکٹیں بیلٹ کے ذریعے دی جائیں گی۔ ٹکٹوں کی بیلٹنگ 7 فروری تک جاری رہے گی، ورلڈکپ میچز کی کم سے کم ٹکٹ 6 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، 2لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ آئی سی سی کے مطابق بیلٹنگ مکمل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو آگاہ کر دیا جائے گا، بیلٹنگ کے عمل کے بعد ہی مقررہ ٹکٹ کی رقم کی وصول کا لنک بھیجا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بچ جانے والی ٹکٹیں 22 فروری کو دوبارہ فروخت کے لئے رکھی جائیں گی۔