شہر میں بارش برسنے کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

02-02-2024

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے سورج نے اپنی جھلک دکھا دی، سردی کی شدت میں کمی آگئی۔

صبح  شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں 4 فروری تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔