خواتین کی شدید تنقید پر فردوس عاشق اعوان غصے میں آ گئیں

02-02-2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان خواتین کی شدید تنقید پر غصے میں آگئیں۔

سیالکوٹ میں استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو کارنر میٹنگ میں خواتین کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔ فردوس عاشق اعوان ناراض ہوکر میٹنگ سے اٹھ گئیں اور پہنائے گئے ہار بھی اتار دیے،حلقے کی خواتین کے سخت سوالات پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو مہمان کا خیال نہیں پہلے اپنے دل سے بغض نکالیں۔