پاکستانی 6 ماہ میں 9 کھرب 42 ارب کی چائے نوش کر گئے

02-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب کی چائے نوش کر گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔