ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9 روز بند رہیں گے

02-02-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 روز کی چھٹیاں ہوں گی، 3 اور 4 فروری کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 9 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔ 10فروری کو ہفتہ اور 11 فروری کو پھر اتوار ہوگا اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے، 12 فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔ ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، 9 فروری جمعہ کو بینک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری بروز ہفتہ، اتوار پھر بینکس بند رہیں گے۔