قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

02-02-2024

(ویب ڈیسک) قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار کر لئے گئے ہیں جس کے بعد ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے پکڑے گئے اشہاریوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ پنجاب پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتاراشتہاریوں میں حماد ، ابوبکر ، امتیاز ، رضوان ، بلال مصطفٰی اورعلی رضا شامل ہیں۔ اشتہاری حماد گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے بیرون ملک فرارہو گیا تھا جبکہ رضوان نے 2023ء میں فیصل آباد میں شہری کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ابوبکر اور امتیاز نے گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگئے۔ اشتہاری بلال سیالکوٹ پولیس کو 2015 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔