مومنہ اقبال نے شوہر میں پائی جانیوالی خصوصیات بتا دیں
02-02-2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے شریک حیات میں پائی جانے والی خصوصیات بتا دیں۔
حال ہی میں اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران میزبان نے مومنہ اقبال سے شوہر میں پائی جانیوالی خصوصیات سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھا انسان ہو جو سب کے لیے مددگار ہو۔ بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو خود میں ہی رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بیوی سے تعلق ہے تو بس اسی تک محدود رہنا ہے لیکن وہاں دو خاندان جڑتے ہیں، ایسا جیون ساتھی ہونا چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ لڑکیاں گاڑی اچھی چلاتی ہیں، مجھے ڈرائیونگ آتی ہے لیکن گاڑیوں کے نام نہیں جانتی۔