آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے

02-02-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے،3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار اور 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب 6 اور7 فروری منگل اور بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے،9 فروری جمعہ کو کھلیں گے۔ 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اتوار کو بینکس بند رہیں گے۔ آج کے بعد آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے اور 7دن بند رہیں گے۔