ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھرتاخیر کا شکار ہونےکا امکان
02-02-2024
(لاہور نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز کے سلسلے میں سیف گیمز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری اور سیکرٹری جنرل خالد محمود شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیف گیمز کی میزبانی اور انعقاد میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ سٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت خارجہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے، سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا، سیف گیمز میں جنوبی ایشیائی ممالک کے 5 ہزارایتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے، کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 ری شیڈول کردیے گئے تھے۔