جنوری میں مہنگائی بڑھ گئی، بجلی، گیس، کرایوں میں اضافہ، چکن، ٹماٹر، پیاز، انڈے مہنگے
02-01-2024
(لاہور نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ماہ جنوری میں مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ہو گیا، سالانہ شرح 28.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فیصد، دیہی علاقوں میں 25.7 فیصد ریکارڈ ہوئی،جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں چکن 31.44 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 28.28 فیصد، پیاز 28 فیصد اور انڈے 17 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سبزیاں 8.31 فیصد، دال چنا 7.63 فیصد، چائے 5 فیصد مہنگی ہوئی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد، گارمنٹس میں 6.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بجلی 6.45 فیصد مہنگی ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 154 فیصد، سگریٹس 98 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران بجلی ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 41 فیصد بڑھ گئے۔