ماہرہ خان کی قاتلانہ ادائیں سب کی توجہ کا مرکز

02-01-2024

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی قاتلانہ ادائیں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ دلکشی اور زبردست فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ مہرون جوڑے میں ملبوس ایک شیشے کی کھڑکی کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو ماہرہ خان کے پاکستانی فیشن برانڈ کے ملبوسات کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے جس میں وہ کلی والے مہرون کرتے کے ساتھ چوڑی دار پائنچوں والا ٹراؤزر پہنے ہوئے بیٹھی ہیں۔