الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے: وزیر داخلہ

02-01-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے زیر صدارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئے کئے گئے، الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے۔ انتخابات 8 فروری کو ہونگے، انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔