الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

02-01-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے لئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا، عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے بیان حلفی لیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولنگ سٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہو گی، سوشل میڈیا آپریٹر کسی سیاسی جماعت کے لئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو موبائل فون سے پولنگ سٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔