ایکسپو سینٹر میں چھ روزہ بُک فیئر کا آغاز

02-01-2024

(لاہور نیوز) ایکسپو سینٹر میں چھ روزہ بُک فیئر کا آغاز ہو گیا۔ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا کتاب سے تعلق نہایت ضروری ہے، پیاس بجھانے کیلئے جیسے پانی کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی شعور بڑھانے کیلئے کتاب کی بھی ضرورت ہے، یورپ میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آئی لیکن انہوں نے کتاب سے رابطہ نہیں توڑا۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ نوجوان کتاب سے تعلق مضبوط رکھیں، آج بھی ترقی کیلئے کتاب سے تعلق رکھنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا پیمرا الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہا ہے۔ بُک فیئر میں مختلف ناشرین کی جانب سے کتابوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا۔