مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی پر 14 فروری کو فرد جرم عائد کی جائیگی
02-01-2024
(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کیا۔ پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔